وزیراعظم عمران خان کل قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کریں گے

155

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹر کا حوصلہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹرز کے ساتھ ملاقات کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل پاکستان کرکٹ ٹیم سے ملاقات کریں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔

یا درہے کہ وزیراعظم عمران خان قومی ٹیم کے ساتھ ایسے وقت میں ملاقات کررہے ہیں جب نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے بھی دورہ پاکستان سے انکار کردیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.