لندن :دور جدید میں جہاں ہر دوسرا تیسرا جوان سوشل میڈیا کا دیوانہ ہے وہیں پاکستان سمیت پوری دنیا میں نوجوان لڑکے لڑکیوں کا رحجان انسٹاگرام کی طرف بڑھتا جا رہا ہے ،فیس بک نے نوجوان لڑکیوں کا فیس بک سے انسٹاگرام کی طرف تیزی سے بڑھتے رحجان پر اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا کہ نوجوا ن لڑکیوں کے انسٹا گرام استعمال کرنے سے ان کی ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔
فیس بک نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں انسٹاگرام ایپ نوجوانوں کیلئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا اس ایپ کے استعمال کرنے سے نوجوانوں کی ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔
امریکی اخبار ’’دی وال اسٹریٹ جرنل‘‘کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے 3 سال تک جاری رہنے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ انسٹاگرام نوجوان صارفین بالخصوص لڑکیوں پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔
تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ نوجوان بے چینی اور ڈپریشن کا ذمہ دار انسٹاگرام کو ٹھہراتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.