افغان طالبان کی حکومت آنے بعد ٹی ٹی پی سے متعلق فواد چوہدری کا اہم انکشاف 

183

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا تھا ،پاکستان نے ہر ممکن کوشش کی افغانستان میں کسی قسم کی افرا تفری نہ پھیلے ، پاکستان نے کابل کی حکومت کے ساتھ بھی طالبان کے مذاکرات کرانے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے اشرف غنی کا رویہ درست نہیں تھا۔

 

ترک میڈیا کو انٹر ویو دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کالعدم  ٹی ٹی پی کو ہندوستان سے فنڈز ہی نہیں ملیں گے تو ان کی کمر ٹوٹ جائے گی،انہوں نے کہا پاکستان کا طالبان پر کنٹرول نہیں ہے اور نہ ہی طالبان کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا کوئی اختیار ہے۔

 

فوادچوہدری نے کہا ہم افغانستان میں ایک ایسی حکومت تشکیل دینا چاہتے ہیں جس پر تمام گروپوں کا اتفاق ہو،تر ک میڈیا کو انٹر ویو کے دوران فواد چوہدری نے کہا  پاکستان نے کابل کی حکومت کے ساتھ بھی طالبان کے مذاکرات کرانے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے اشرف غنی کا رویہ درست نہیں تھا،وزیر اعظم عمران خان نے دورہ کابل میں بھی اشرف غنی کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن افسوس کہ انہوں نے پاکستان کی بات نہیں سنی ۔

تبصرے بند ہیں.