ڈیلٹا وائرس کا پھیلاؤ، فواد چودھری کی مودی حکومت پر شدید تنقید

201

اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چودھری نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ نہ روکنے اور ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ پر بھارت کی شدت پسند مودی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ 

 

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب بنی نوع انسان کرونا وائرس کو شکست دینے کے قریب تھی۔ ہندوستان کی شدت پسند حکومت کے اقدامات ایک بار پھر ہمیں بیچ منجدھار لے آئے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کےخلاف موڈی حکومت کے ناکافی اقدامات کے باعث انسان دوبارہ وائرس کے رحم وکرم پر ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے کنبھ میلے کی اجازت دینے پر کورونا وائرس بھارت بھر میں پھیل گیا تھا اور وائرس نے اپنی شکل تبدیل کرلی تھی جس کو ماہرین نے ڈیلٹا کا نام دیا ہے۔

کورونا وائرس کی اب تک کی سب سے خطرناک قسم ڈیلٹا وائرس بھارت سے دنیا بھر میں پھیل گیا ہے اور ویکسین کی وجہ سے جہاں دنیا بھر میں کورونا پر کنٹرول کیا جا رہا تھا اب پھر سے لاک ڈاؤن کی طرف جا رہی ہے ۔ پاکستان میں بھی چوتھی لہر ڈیلٹا وائرس کی وجہ سے ہی آئی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.