نذیر چوہان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

160

لاہور: مشیر داخلہ شہزاد اکبر کے خلاف بیان دینے پر گرفتار پاکستان  تحریک  انصاف  میں جہانگیر ترین گروپ کے  ایم پی اے نذیر چوہان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر  جیل بھجوا دیا گیا۔

 

نیو نیوز کے مطابق   نذیر چوہان   کو  لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ  کی عدالت میں پیش  کیا  گیا۔عدالت میں ایف ائی اے کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا  کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ   نذیر چوہان پر شہزاد اکبر کے مذہبی  عقیدہ بارے اشتعال انگیز بیان دینے کا الزام عائد ہے۔

 

پراسیکیوٹر نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ  ہمارے پاس جب تک واٹس اپ ڈیوائس نہیں آئی گی تب تک ہم مزید تحقیق کو نہیں پہنچ سکتے ۔اس لیے ہمیں واٹس اپ کے گروپس کے متعلق جاننے کے لیے موبائل لینا لازمی ہے۔کیونکہ ہمیں تب ہی پتہ لگے گا کہ کس کس کو مسیجز کیے گئے۔

 

پراسیکیوٹر نے کہا کہ  راجہ وسیم شریک ملزم ہے اسے بھی گرفتار کرنا ہے۔ ہم نے اکاؤنٹس کی معلومات حاصل کی ہیں۔یہ ہم سے تعاون نہیں  کر رہے۔ہم سختی تو کر نہیں سکتے انھیں چاہتے کہ ہمیں اپنا موبائل دے،۔جب ہم فیس بک کھوکتے ہیں تو وہ بنا ڈیوائس کے کھلتی ہی نہیں ۔

تبصرے بند ہیں.