کوئٹہ : بلوچستان میں مون سون کی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 24 ہوگئی ہے ۔ اس کے علاوہ املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔
پی ڈی ایم اے کے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 6 سے زائد اضلاع متاثر ہوئے ہیں جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 24 ہوگئی جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے ۔
ڈپٹی کمشنر کیچ کے مطابق ، سب سے زیادہ افراد کیچ میں جاں بحق ہوئے جن کی تعداد 6 ہے ۔ پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ پشین میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے ۔
سیلابی ریلوں سے مختلف علاقوں میں گھروں اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ 7 رابطہ سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔
ادھر ، لاہور شہر میں ہونے والی چند منٹ کی بارش نے گرمی کا شدت میں کمی کر دی ہے ۔ بارش کے باعث لاہور شہر کا موسم بھی خوشگوار ہو گیا ہے ۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے تک مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.