ٹِک ٹاک نے 3 منٹ تک طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کی سہولت متعارف کرا دی

195

بیجنگ: ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ‘ٹِک ٹاک’ نے اپنے صارفین کو 3 منٹ تک طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کی سہولت متعارف کرا دی ۔

تفصیلات کے مطابق ایپلی کیشن ‘ٹِک ٹاک’ پر ویڈیوز پوسٹ کرنے کا دورانیہ 1 منٹ سے بڑھا کر 3 منٹ تک کر دیا گیا ہے ۔ ٹِک ٹاک انتظامیہ کے مطابق طویل ویڈیوز سے کریٹیرز کو مواد زیادہ بہتر بنانے میں مدد ملے گی ، ٹِک ٹاک کا یہ نیا فیچر آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہو گا ۔

دوسری جانب پاکستان میں ایک دفعہ پھر ٹک ٹاک پر پابندی لگنے کے بعد ٹک ٹاکر میدان میں آگئے ، ٹک ٹاکرز کا کہنا ہے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کی بجائے ٹک ٹاک کو ہی بند کر دینا کوئی حل نہیں ہے ۔

ٹک ٹاکر سعود بٹ کا کہنا تھا یہ انتہائی افسوس ناک ہے کہ ہر دوسرے دن ٹک ٹاک بند کر دی جاتی ہے ، ٹک ٹاک سے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت سے اپیل ہے کہ ٹک ٹاک بند کرنے کی بجائے غیر اخلاقی مواد ہٹایا جائے ۔

 

تبصرے بند ہیں.