نیو دہلی: جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے ایک مرتبہ پھر خطے میں امن اور استحکام کو داؤ پر لگا دیا ۔ بھارت نے چین کے ساتھ سرحد پر 50 ہزار اضافی فوجی تعینات کر دیے ہیں ۔
امریکی خبر رساں ایجنسی بلومبرگ کے مطابق ، بھارت نے لداخ کے علاقے میں سرحد پر کم از کم پچاس ہزار فوجی تعینات کیے ہیں ۔ گزشتہ چند ماہ سے بھارت ، چینی سرحد سے متصل تین علاقوں میں فوجیوں کے علاوہ بھاری توپ خانہ اور لڑاکا جیٹ اسکوارڈن بھیج چکا ہے ۔ چین کی سرحد پر بھارت کے دو لاکھ سے زائد فوجی تعینات ہیں ۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال ، چینی سرحد میں دراندازی کرکے اشتعال انگیز کاروائیوں کے نتیجے میں 20 بھارتی فوجی مارے گئے تھے ۔
دوسری جانب بھارت کی پاکستان کیخلاف شر انگیزیاں جاری ہیں ، پلوامہ کے بعد اب ڈرون کا نیا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ ایس سی او کانفرنس سے پہلے ہی اجیت دول نے ڈرون حملے کا راگ الاپنا شروع کر دیا ۔
انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی اے پی سی ناکام ہونے کے بعد ایک اور ڈرامہ رچا دیا ہے ۔ مختلف حلقے سوال اٹھا رہے ہیں کہ آخر اس ڈرامہ بازی کی وجہ کیا ہے ؟ کیا انڈیا میں پھر سے الیکشن کی تیاری کی جا رہی ہے ؟ کیا ہر الیکشن سے پہلے مودی اور بی جے پی اپنے ہی لوگوں اور فوجیوں کو نشانہ بناتے رہیں گے ؟ ہندوستان میں لوگوں کا اپنے وزیراعظم نریندر مودی سے اعتماد اٹھنے لگا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.