اسلام آباد : حکومت اور اپوزیشن بجٹ بل منظوری کے دوران اپنے ، اپنے ارکان پورے کرتے رہے ۔ اس دوران بلاول بھٹو بھی پریشان نظر آئے ۔
وزیر دفاع پرویز خٹک اور طارق بشیر چیمہ کے درمیان اسمبلی ہال میں دلچسپ مکالمہ ہوا ، پرویز خٹک نے اتحادی جماعت ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ سے پوچھا ، آپ کے اراکین کہاں ہیں ؟
طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہمارے تمام کے تمام اراکین اسمبلی ہال میں موجود ہیں ۔ طارق بشیر چیمہ نے تمام اراکین کی گنتی پوری کروا کر پرویز خٹک کی تسلی کروائی ۔ طارق بشیر چیمہ کے انگلی کے اشارے سے گننے پر پرویز خٹک مسکراہتے رہے ۔
ادھر ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے عبدالقادر پٹیل سے کارکن پورے کرنے کا کہا ، بلاول بھٹو نے کہا ہمارے چھ سے سات اراکین یہاں موجود نہیں ، انہیں بلا کر لائیں ۔
عبدالقادر پٹیل بلاول بھٹو کے کہنے پر خورشید شاہ ، شازیہ مری ، پرویز اشرف کو بلا کر لائے ۔
تبصرے بند ہیں.