کیلیفورنیا: ایپل نےآئی پیڈ مِنی متعارف کرایا ہے جو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی حمایت کرتا ہے۔ یہ ٹیبلٹ اپنی نوعیت کا پہلا ماڈل ہے جس میں ایپل کے نئے اے آئی فیچرز شامل ہیں جنہیں کمپنی نے اپنے مستقبل کے آلات کے طور پر پیش کیا ہے۔
نئے آئی پیڈ مِنی میں کئی دلچسپ خصوصیات شامل کی گئی ہیں جیسے کہ ٹیکسٹ کو دوبارہ لکھنے کے ٹولز سِیری کا نیا ورژن، اور کلین اپ جیسی ایپس۔ یہ بات اہم ہے کہ آئی پیڈ مِنی کو 2021 کے بعد سے اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے پچھلے ماڈلز میں اے آئی ٹولز کی سپورٹ نہیں تھی۔
اس نئے ماڈل میں گزشتہ سال کے آئی فون 15 پرو کی اے 17 پرو چپ بھی موجود ہے۔ ایپل کے مطابق جدید پروسیسرز ایپل کی انٹیلی جنس کو فعال کرنے کے لیے ضروری ہیں، اور اس لیے یہ فیچرز صرف آئی فون 15 پرو اور اس سال کے آئی فون 16 ماڈلز کے لیے دستیاب ہوں گے۔
یہ منی آئی پیڈ 23 اکتوبر سے مارکیٹ میں ملے گا اور اس کی قیمت 499 ڈالر رکھی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.