اسلام آباد: فیسکوکی جانب سے اب گرین میٹرز کی تنصیب کا عمل تین ماہ کے بجائے صرف دو ماہ میں مکمل ہوگا۔
فیسکو ہیڈ کوارٹر نے گرین میٹرز کی تنصیب کی رفتار کو بڑھانے کی ہدایت دی ہے، جس کے مطابق صارفین کو گرین میٹرز لگنے کے دو ماہ بعد بل جاری کیے جائیں گے۔
اسی طرح سولر پینلز کی قیمتیں بھی مزید کم ہو گئی ہیں پچھلے ایک سال میں فی واٹ قیمت 28 روپے تک آ چکی ہے۔ مختلف وجوہات کی بنا پر سولر پینلز کی قیمتیں مسلسل نیچے آرہی ہیں، اور مقامی سپلائرز مزید کمی کے امکانات کے منتظر ہیں۔
بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ملک میں سولر پینلز کی خریداری میں بھی اضافہ ہوا ہے، اور ایک سال کے دوران پاکستان میں آٹھ ہزار میگاواٹ کے سولر پینلز درآمد کیے گئے ہیں
تبصرے بند ہیں.