وسطی بحیرہ عرب کے اوپر کم دباؤ، الرٹ جاری

91

کراچی: وسطی بحیرہ عرب کے اوپر کم دباؤ کی وجہ سے الرٹ جاری کیاگیا ہے۔کم دباؤ گذشتہ روز کے مقابلے میں مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کم دباؤ کراچی سے تقریباً 900 کلومیٹر دور جنوب میں موجود ہے۔ سازگار ماحولیاتی حالات کے باعث نظام کے کل تک ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ابتدائی طور پر مغرب اور شمال مغرب کی طرف بڑھے گا۔ فی الحال پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کی اس نظام سے متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔ سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.