لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسموگ کے خلاف ہم اپنے اقدامات پر عمل کرلیں تب بھی ہوا کے رخ ہونے پر بھارتی پنجاب سے اسموگ یہاں آجاتی ہے، جو اقدامات ہم کر رہے ہیں وہ بھارتی پنجاب کو بھی کرنے چاہئیں
انہوں نے گرین پنجاب ایپ اوراسموگ ہیلپ لائن 1373 کا بھی افتتاح کیا، لیڈرانٹرن شپ پروگرام کے شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔
مریم نوازنے کہا کہ اسموگ کے سبب سانس کے امراض بڑھ جاتے ہیں اسکول بند کرنے پڑجاتے ہیں نظام زندگی مفلوج ہوجاتا ہے، محض بٹن دبانے سے اسموگ ختم نہیں ہوگی مختلف اقدامات کرنے ہوں گے اور مسلسل کرنے ہوں گے تب ہی اس کا خاتمہ ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.