وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

113

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس دن ساڑھے 11 بجے طلب کیا تھا، اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کابینہ کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی اور  وزیراعظم کابینہ کو دورہ امریکا کے بارے اعتماد میں لیں گے۔

 

 

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا سے واپسی پر یہ پہلا اجلاس ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.