اسلام آباد:ملک میں پولیو کے مزید 4 کیس سامنے آگئے جس کے بعد رواں برس پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 32 ہوگئی ۔
پولیو کیس جیکب آباد، کراچی کے ضلع ملیر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں رپورٹ ہوئے ہیں، جیکب آباد کی تحصیل ٹُھل میں 32 ماہ کی بچی اور 18 ماہ کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا۔
ضلع ملیر کی تحصیل بن قاسم میں 72 ماہ کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 22 ماہ کا بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوگیا، جس کے بعد ملک میں رواں سال پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 32 ہوگئی۔
پاکستانی حکام اور بین الاقوامی ماہرین نے اکتوبر میں مزید کئی بچوں کے پولیو سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.