حزب اللہ نے نیا سربراہ مقرر کردیا

203

لبنان:حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد نعیم قاسم کو  حزب اللہ کانیا سربراہ مقرر کردیا گیا ۔

رپورٹس  کے مطابق   ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا سربراہ منتخب کیے جانے کا قوی امکان ہے، ہاشم صفی الدین حسن نصراللہ شہید کے خالہ زاد بھائی اورداماد ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹ سکے مطابق نعیم قاسم نئے سربراہ کے انتخاب تک حزب اللہ کے معاملات سنبھال لیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نعیم قاسم حزب اللہ شوریٰ کمیٹی کےمسلسل 3مرتبہ رکن رہ چکےہیں۔

تبصرے بند ہیں.