اگر حکومت ریلیف نہیں دے گی تو سول نافرمانی کی تحریک بھی شروع کر سکتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

15

لاہور:  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہےکہ  اگر حکومت ریلیف نہیں دے گی تو سول نافرمانی کی تحریک بھی شروع کر سکتے ہیں۔  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ   اگر حکومت ریلیف نہیں دے گی تو سول نافرمانی کی تحریک بھی شروع کر سکتے ہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ  مفادات کی سیاست کرنے والوں کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نوجوان جماعت اسلامی کے ممبر بنیں، جماعت اسلامی سب کی آواز بن رہی ہے، حکومت کے ساتھ معاہدہ ہوا جس کے 17 دن باقی رہ گئے ہیں، اب ہڑتال ہوگی تو وہ پہیہ جام ہڑتال ہوگی، پھر ہم بجلی بلوں کا بائیکاٹ کریں گے پھر دیکھیں گے کون بجلی کاٹنے آتا ہے۔

ان کامزید کہنا تھاکہ  عوام کے ساتھ مل کر مافیا کا مقابلہ کریں گے، بجلی کی قیمت میں اضافہ سے صنعت نہیں چل سکتی، ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ۔ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے، امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، اس وقت مزودر بے روزگار ہو رہے ہیں، ان لوٹ مار کرنے والوں کو معلوم نہیں روزانہ کا پٹرول کتنے کا ڈلتا اور بجلی کا بل کتنا آتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.