تیل کی قیمت میں بڑی کمی

61

کیلیفورنیا:تیل کی قیمت میں بڑی کمی  ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تیل کی قیمت میں کمی امریکہ اور چین میں کھپت سے متعلق خدشات پر ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق  اس وقت تیل کی قیمتیں 9 ماہ کی کم ترین سطح پر موجود ہیں۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد تک کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودے 70 ڈالر فی بیرل میں دستیاب ہیں جبکہ برینٹ 73 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

تبصرے بند ہیں.