5سال میں آئی ٹی برآمدات کا ہدف 25 ارب ڈالر، ماہرین تجاویز دیں: وزیر اعظم

21

اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہبازشریف  کا کہنا ہے کہ  پانچ سال میں آئی ٹی برآمدات کا ہدف 25 ارب ڈالرہے، آئی ٹی ماہرین تجاویز دیں۔

اسلام آباد میں اے گوگل فار پاکستان آگے بڑھو کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ   پانچ سال میں آئی ٹی برآمدات کا ہدف 25 ارب ڈالرہے، آئی ٹی ماہرین تجاویز دیں۔انہوں نے کہاکہ گوگل کی عالمی سطح پر اور پاکستان میں خدمات لائق تحسین ہیں، نوجوانوں کی تعلیم وتربیت اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے وسائل فراہم کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئے سیکرٹری آئی ٹی کی تعیناتی شفاف طریقے سے ہوئی، گوگل کی خدمات بڑھانے کیلئے وفاق کے ساتھ صوبائی حکومتوں کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا، ڈیجیٹائزیشن سے کرپشن کا خاتمہ ، محصولات میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گورننس کو پیپیر لیس بنانے اور ڈیجیٹائزیشن سے متعلق تجاویز دی جائیں، ڈیجیٹائز سے کرپشن کا خاتمہ، محصولات میں اضافہ اور وسائل کا موثر استعمال یقینی ہوگا۔تقریب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے نئے سیکریٹری آئی ٹی کی تقرر کیا ہے اور یہ عمل شفاف طریقے سے ہوا ہے۔

تبصرے بند ہیں.