پشاور میں پولیس سٹیشن پر حملہ، اہلکاروں نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا

19

پشاور: پولیس سٹیشن پر دہشتگردوں کے حملہے کو اہلکاروں نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور میں ریگی ماڈل ٹاؤن کے پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جبکہ  پشاور پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کو پسپا کر دیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران دہشت گردوں نے ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی طرف دو راکٹ فائر کیے جس کے ردعمل میں پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حملے کو پسپا کر دیا۔

 

پولیس کے مطابق علاقے میں پولیس کی سرچنگ جاری ہے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔

تبصرے بند ہیں.