نوجوانوں کو نئے ہنر سکھانے ہوں گے،پاکستان کو کسی جلسے، جلوس اور دھرنے کی نہیں بلکہ معاشی استحکام کی ضرورت ہے: احسن اقبال

17

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی  احسن اقبال  کاکہنا ہےکہ  نوجوانوں کو نئے ہنر سکھانے ہوں گے،پاکستان کو کسی جلسے، جلوس اور دھرنے کی نہیں بلکہ معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔ احسن اقبال نے ضلعی ایجوکیشن رپورٹ 2023 کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ    نوجوانوں کو نئے ہنر سکھانے ہوں گے،پاکستان کو کسی جلسے، جلوس اور دھرنے کی نہیں بلکہ معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ نوجوانوں کو ملک کی معاشی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، ترقی کے لیے محض انفراسٹرکچر کافی نہیں، دنیا میں کوئی ترقی یافتہ ملک ایسا نہیں جس نے تعلیم کے شعبے کو نظر انداز کر کے ترقی کی ہو، تعلیم کے شعبے پر عدم توجہی ترقی کے سفر میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،جس طرح لیپ ٹاپ بنا سوفٹ ویئر بے معنی ہے اسی طرح تعلیم کے بغیر ہم پائیدار ترقی کا تصور نہیں کر سکتے۔

احسن اقبال نے کہا کہ تعلیم اور انسانی وسائل میں ترقی پائیدار معاشی اور معاشرتی ڈھانچے کی بنیاد رکھتے ہیں، ہم نے وژن 2010 اور 2025 میں تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی کو اولیت دی۔

احسن اقبال نے کہا کہ میڈیا سیاسی جھگڑوں پر توجہ دینے کی بجائے تعلیم، صحت، سماجی سطح پر درپیش بنیادی مسائل کو کوریج دے۔احسن اقبال نے کہا کہ ملکی بہتری کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، معیشت کی بہتری کےلیےپالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔

تبصرے بند ہیں.