راولپنڈی: پی سی بی پنڈی ٹیسٹ میں شائقین کے لیے داخلہ مفت کردیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے بقیہ دو دنوں کے لیے تماشائیوں کا داخلہ مفت کر دیا ہے۔یہ فیصلہ ویک اینڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس سے فیملیز اور طلباء کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے کرکٹ سٹارز کو سپورٹ کرنے اور دونوں ٹیموں کے درمیان کھیل دیکھنے کا موقع مل سکے گا۔
تماشائیوں کا داخلہ اصل شناختی کارڈ پر ہوگا۔پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس کے لیے خریدے گئے ٹکٹوں پر مفت داخلے کی پالیسی نافذ نہیں ہوتی۔پی سی بی کے مطابق جن شائقین نے پہلے ہی چوتھے اور پانچویں دن کے ٹکٹ خرید رکھے ہیں انہیں رقم کی واپسی مل جائے گی جبکہ آن لائن خریدے گئے ٹکٹ خود بخود خریداری کے لیے استعمال کیے گئے کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ میں واپس کر دیے جائیں گے۔
شائقین کی مزید سہولت کے لیے میچ کے دنوں میں دو روٹس پر مفت شٹل بس سروس چلتی رہے گی تاکہ شائقین کے لیے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم تک رسائی میں آسانی ہو۔
تبصرے بند ہیں.