لاہور ؛ مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلا س آج ماڈل ٹاؤن لاہور میں طلب کیا گیا ہے،جس میں ملکی و سیاسی فیصلو ں سمیت اہم امور پر مشاورت کی جا ئے گی ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت سا بق وزیراعظم اور پارٹی صدر میا ں محمد نواز شریف کریں گے ۔مشاورتی اجلا س آج صبح ساڑھے 11بجےہوگا۔
اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت اعلیٰ قیادت شریک ہو گی، اس کے علاوہ اجلاس میں احسن اقبال، اسحاق ڈار، عظمٰی بخاری، اعظم نذیر تارڑ سمیت وفاقی وزراء اور سینئر پارٹی قائدین شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اجلا س میں شرکت کے لیے ماڈل ٹاون پہنچ گئے ہیں۔اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں پر تفصیلی مشاورت ہو گی۔
تبصرے بند ہیں.