کراچی : مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ آئی پی پیز کو بند کرنا ممکن نہیں ہے۔ سابق وفاقی وزیر اور عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کراچی میں تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو بند کرنا ممکن نہیں ہے۔
مفتاح اسماعیل نے مطالبہ کیا کہ آئی پی پیز معاہدے عوام کے سامنے رکھے جائیں اور گھریلو صارفین کےلیے بجلی بلوں میں 24 فیصد ٹیکس ختم کیا جائے ،تاکہ عوام کو سستی بجلی فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسا نظام لایا جائے جس سے ملک میں غربت کم ہو اور وہ نظام صرف عوام کے لئے ہو۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے حالات کے ذمہ دار ریاست ہے ،انہوں نے کہا قانون کی عملداری چاہتے ہیں تاکہ سب ایک قانون کے ساتھ چلیں۔
حکومت کو سرکاری زمین غریب ہاریوں کو دے دینی چاہیے، کچی آبادیوں کو ریگولیٹ کریں تاکہ مکان میسر آسکیں۔
تبصرے بند ہیں.