گلگت :پاکستانی کوہ پیمامراد دس پارہ براڈپیک کی مہم جوئی کے دوران شدید زخمی ہوگئے۔ ایم مراد سدپارہ کے ٹو سمیت 8 ہزار سے بلند 4 پہاڑ سر کر چکے تھے ۔
ذرائع کے مطابق ایم مراد سدپارہ براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران بلند چوٹی سے کیمپ ون پر پتھرگرنے سے شدید زخمی ہوئے تھے، زخمی کوہ پیما کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوری ریسکیو کیا گیا ۔وزیرِ اعلیٰ جی بی نے مراد سدپارہ کو ریسکیو کرنے کے لیے انتظامیہ کو ہدایات کی تھی ۔
اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت مراد سدپارہ کو ریسکیو کرنے میں مدد کرے گی۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے دو مقامی پورٹرز کو براڈ پیک پر پہنچا دیا ہے، تجربے کار پورٹرز مراد سدپارہ کو تلاش کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.