ملک میں حقوق کے لیے سوال اٹھائیں تو دہشت گردی لگتی ہے، مخصوص نشستوں کا فیصلہ ان سے ہضم نہیں ہورہا: زین قریشی

70

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما زین قریشی کاکہنا ہے کہ ملک میں  حقوق کے لیے سوال اٹھائیں تو دہشت گردی  لگتی ہے۔ زین قریشی نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  ملک میں حقوق کے لیے سوال اٹھائیں تو دہشت گردی لگتی ہے۔

 

ان کامزید کہنا تھاکہ کسی بھی جماعت کے لیے پابندی لگانا آسان نہیں تھا۔

 

ان کاکہنا تھا کہ  پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی  جماعت ہے۔3 کروڑ  ووٹ عوام نے بانی پی ٹی آئی کے نام پر دیا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت تنقید برداشت نہیں کرسکتی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ  نو مئی واقعات میں  ملوث کرداروں کو کیفر کردار  تک پہنچائیں۔ مخصوص نشستوں کا فیصلہ ان سے ہضم نہیں ہورہا۔

تبصرے بند ہیں.