ہمیں تاریخ کی نالائق ترین اپوزیشن ملی ، 9 مئی کے جن دہشت گردوں کو جیلوں میں ہونا چاہیے وہ اسمبلی کے گیٹ پر ہلڑ بازی کر رہے ہیں:عظمی بخاری
لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہنا ہے کہ ہمیں پنجاب کی تاریخ کی نالائق ترین اپوزیشن ملی ، 9 مئی کے جن دہشت گردوں کو جیلوں میں ہونا چاہیے وہ اسمبلی کے گیٹ پر ہلڑ بازی کر رہے ہیں۔
عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں پنجاب کی تاریخ کی نالائق ترین اپوزیشن ملی ، 9 مئی کے جن دہشت گردوں کو جیلوں میں ہونا چاہیے وہ اسمبلی کے گیٹ پر ہلڑ بازی کر رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ خود ہی اجلاس بلانےکے لیے ریکوزیشن جمع کراتے ہیں اور خود ہی اسمبلی کے گیٹ پرتماشا لگاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسمبلی کے گیٹ پرتماشا ہی لگانا تھا تو اجلاس پرعوام کے ٹیکس کا پیسہ کیوں خرچ کروایا۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اس فسادی ٹولے کا ایجنڈا ملک میں فساد پھیلانا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کے سہولت کار اور منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا وقت آگیا ہے، یہ ٹولہ ملکی سیاست پر سیاہ ترین دھبہ بن چکا ہے، جب تک اس فسادی اور انتشاری ٹولے کو انجام تک نہیں پہنچایا جاتا پاکستان میں استحکام آئے گا اور نہ خوشحالی آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ نو مئی کے سہولت کار اور منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا وقت آگیا ہے۔جب تک اس فسادی ٹولے کو انجام تک نہیں پہنچایا جاتا پاکستان میں استحکام نہیں آئے گا۔
تبصرے بند ہیں.