بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ نئے ریفرنسز  کی تفتیش کا پانچواں دور مکمل

79

راولپنڈی:نیب ٹیم کا بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ نئے ریفرنسز  کی تفتیش کا پانچواں دور مکمل ہوگیا، تفتیش کے دوران ملزمان سے تحفہ میں ملنے والے جیولری سیٹ سے متعلق مختلف پہلوؤں سے مزید سوالات کئے گئے ۔

 

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں نیب ٹیم نے آج تقریبا پونا گھنٹہ ملزمان سے تفتیش کی تفتیش کے دوران ملزمان سے تحفہ میں ملنے والے جیولری سیٹ سے متعلق مختلف پہلوؤں سے مزید سوالات کئے گئے, سوالات گزشتہ روز کی تفتیش کے تسلسل میں پوچھے گئے۔

 

نیب ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں جیل پہنچی،نیب ٹیم گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو ئی۔  نیب ٹیم بانی چیئرمین پی ٹی ائی اور بشری بی بی سے توشہ خانہ ٹو کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔

 

واضح رہے کہ نیب نے جیل ٹرائل کے دوران ملزمان کا احتساب عدالت سے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر رکھا ہے، ملزمان کو 13 جولائی کی شام اڈیالہ جیل میں ہی گرفتارکیا گیا تھا، ملزمان کو 22 جولائی کو تفتیشی پیش رفت رپورٹ کے ساتھ دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.