اے سی سی ویمنز ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ ، کل پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا

51

دمبولا:اے سی سی ویمنز ٹی  ٹوینٹی ایشیا کپ  میں  کل پاکستان  کا روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا  ہوگا۔  آٹھ ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ سری لنکا کے شہر دمبولا کے رانگیری دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں پاکستان، انڈیا، نیپال اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلا دیش، ملائیشیا ، تھائی لینڈ اور میزبان سری لنکا شامل ہیں۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، فائنل 28 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان ویمنز ٹیم اپنی مہم کا آغاز افتتاحی روز انڈیا کے خلاف کرے گی۔ اس سے پہلے نیپال اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم 21 جولائی کو نیپال اور 23 جولائی کو متحدہ عرب امارات کے خلاف گروپ کے بقیہ دو میچ کھیلے گی۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے ٹورنامنٹ سے قبل ٹیم مینجمنٹ میں تبدیلی کرتے ہوئے محمد وسیم کو ہیڈ کوچ جبکہ جنید خان اور عبدالرحمن کو بالترتیب اسسٹنٹ اور سپن بولنگ کوچ مقرر کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.