کیکڑوں سے محبت کرنے والی امریکہ کی 104 سالہ لابسٹر لیڈی

58

کیلیفورنیا:امریکی کی 104  لابسٹر لیڈی کو کیکٹروں سے بہت زیادہ محبت ہے۔

امریکی ریاست مینے   سے تعلق رکھنے والی 104 سالہ خاتون ورجینا اولیور 9 دہائیوں سے زائد عرصے سے کیکڑے پکڑنے کا کام کر رہی ہیں اور انہیں اس سے محبت ہے۔ ورجینا اولیور  کو  لابسٹر لیڈی بھی کہا جاتا ہے ۔ انہوں نے شکار کے کمرشل لائسنس کو ایک بار پھر ری نیو کرایا ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ  میں 91 سال سے کیکڑوں کا شکار کر رہی ہوں اور مجھے یہ کام کرنا پسند ہے۔ان کاکہنا ہے کہ  جون سے اکتوبر کو شکار کا بہترین سیزن تصور کیا جاتا ہے اور اس دوران وہ اپنی کشتی میں نکل جاتی ہیں اور اپنے 81 سالہ بیٹے میکس ویل کے ساتھ شکار کرتی ہیں۔ وہ دونوں ہر ہفتے 3 بار شکار کرنے کے لیے نکلتے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ انہوں نے 8 سال کی عمر میں پہلی بار اپنے والد کے ساتھ شکار کیا تھا اور جب سے وہ یہ کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں کبھی ریٹائر ہونے کا ارادہ نہیں رکھتیں ۔

تبصرے بند ہیں.