نیویارک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی عالمی رہنماؤں کی جانب سے مذمت کی گئی ۔سابق امریکی صدر بارک اوباما نے بھی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں، یہ بات اطمینان بخش ہے کہ ٹرمپ خیریت سے ہیں، وہ اور مشل ٹرمپ کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔
برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریلی کے مناظر دیکھ کر حیرت زدہ ہیں، انہوں نے معاشرے میں کسی بھی شکل میں سیاسی تشدد کو ناقابل قبول قرار دیا۔
جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ سیاسی تشدد کے خلاف سب کو اکٹھا کھڑا ہونا چاپیے۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے پر پریشانی کا شکار ہیں۔امریکی کانگرس کی سابق سپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ شکر ہے ڈونلڈ ٹرمپ حملے میں محفوظ رہے، ڈیموکریٹک سینیٹر چک شمر نے ٹرمپ پر حملے کو خطرناک واقعہ قرار دیا، پنسلوانیا کے گورنر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں فائرنگ کے واقعے کو قابلمذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سیاسی پارٹی یا لیڈر پر تشدد ناقابل قبول ہے۔
پینٹاگون کے سربراہ لائیڈ آسٹن نے ایک بیان میں کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ سابق صدر ٹرمپ محفوظ ہیں۔
تبصرے بند ہیں.