پاکستان ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈ کے فائنل میں پہنچ گیا

141

نارتھمپٹن:پاکستان ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈ کے فائنل میں  پہنچ گیا۔سیمی فائنل میں پاکستان  چیمپئنز نےویسٹ انڈیز کورنز سےشکست دےدی۔ 199رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم8وکٹوں  پررنزہی بناسکی۔وہاب ریاض اورسہیل خان نے دو دو کھلاڑیوں  کو آؤٹ کیا۔پاکستان چیمپیئنز کے  199رنز کے ہدف میں ویسٹ انڈیز چیمپیئنز کی ٹیم 178 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور اسے 20 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نارتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز چیمپیئنز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان چیمپیئنز کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی، شرجیل خان، شعیب ملک صفر اور صہیب مقصود ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد کامران اکمل اور یونس خان نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں اور ٹیم بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہوگئی۔پاکستان چیمپیئنز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر198 رنزبنائے۔

کپتان یونس خان 65 ، کامران اکمل 46 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عامر یامین 40 رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔ویسٹ انڈیز چیمپیئنز کے فیڈل ایڈورڈز 3 اور سلیمان بین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے بند ہیں.