اسلام آباد:پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل کردی گئی۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب خان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔
شیر افضل مروت کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔تحقیقاتی کمیٹی میں رؤف حسن، بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق ملک، فردوس شمیم نقوی اور داؤد خان کاکڑ شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی شیر افضل مروت کے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر انکوائری کرکے رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو پیش کرے گی تب تک شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل رہے گی۔
تبصرے بند ہیں.