اسلام آباد: پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔کوئٹہ کی یوسی تعمیر نو گنج بائی پاس میں 2 سالہ بچہ پولیو کے باعث معذور ہو گیا۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ملک بھرمیں اب تک پانچ بچے پولیو سے متاثر ہوچکے ہیں۔جن میں چار بچوں کاتعلق بلوچستان اور ایک کاسندھ سے ہے جبکہ 44اضلاع کے 174 ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
ماہرین نکا کہنا ہے کہ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک بھر سے نئے کیسز سامنے آنے کا خدشہ ہے۔
تبصرے بند ہیں.