تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال سنجیدہ مسئلہ ہے، بچوں کو لت لگوائی جا رہی ہے: وزیر صحت سندھ

53

کراچی :وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کاکہنا ہےکہ  تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال سنجیدہ مسئلہ ہے، بچوں کو  لت لگوائی جا رہی ہے۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے  اسمبلی اجلاس میں کہاکہ  تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال سنجیدہ مسئلہ ہے، بچوں کو  لت لگوائی جا رہی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ  بچہ منشیات کے نشے میں قتل تک کر دیتا ہے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال سے متعلق نقطہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا یہ بہت سنجیدہ ایشو ہے، صوبے میں منشیات آتی کہاں سے ہے، سکول کے بچےآن لائن با آسانی منشیات منگواتے ہیں، آن لائن منشیات کی مارکیٹنگ ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا منشیات کی وجہ سے بچوں کے رویوں میں تبدیلی آ رہی ہے، بچہ منشیات کے نشے میں قتل تک کر دیتا ہے، اوور ڈوز کے کیس بھی ہیں۔وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا ہمارے یہاں منشیات کے خلاف کام کرنے کی ضرورت ہے، بہت سارے والدین بھی نشہ کرتے ہیں جنہیں دیکھ کر ان کے بچے بھی نشہ شروع کر دیتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.