گرپتونت سنگھ قتل سازش کیس میں اہم پیش رفت

56

ٹورانٹو:گرپتونت سنگھ قتل سازش کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ کینیڈا کے سکھ شہری گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش تیار کرنے کے کیس میں چیک جمہوریہ کی ایک عدالت نے بھارت نژاد امریکی باشندے نکھل گپتا کو امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ خالصتان کی تحریک زور پکڑتی جارہی ہے۔ بھارت می سِکھوں کی آواز دبانے کے لیے مودی سرکار نے امریکا، کینیڈا اور دیگر ممالک میں سِکھوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ کینیڈا اور امریکا میں اس حوالے سے غیر معمولی حساسیت پائی جاتی ہے۔
امریکی خفیہ ایجنسی نے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے الزام میں نکھل گپتا کو گرفتار کیا تھا۔ نکھل گپتا پر منشیات اور اسلحے کی اسمگلنگ کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔
کینیڈا کی حکومت نے گزشتہ برس اپنے صوبے برٹش کولبیا میں خالصتان تحریک کے لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔ اس حوالے سے دوطرفہ تعلقات میں کشیدگی بھی در آئی تھی جو بہت حد تک اب بھی برقرار ہے۔

تبصرے بند ہیں.