چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام کیسوں کی کازلسٹ منسوخ

49

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی آج کے  کیسوں کی تمام کازلسٹ منسوخ  کر دی گئی ہے۔جس کے باعث سائفر اپیلوں اور نیب توشہ خانہ کال آپ نوٹسز کے خلاف  سماعت بھی آج نہیں ہو سکے گی ۔

سائفر اپیلوں اور نیب توشہ خانہ کال آپ نوٹسز کے خلاف اپیلوں سمیت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے تمام کیسوں کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہچیف جسٹس کی عدالت کی سنگل اور ڈویژن بنچ میں تمام کیسز کینسل  کر دیے گئے ہیں۔  چیف جسٹس آج چیمبر ورک کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.