بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ملتوی

125

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کیلئے دائر درخواست پر بھی سماعت ملتوی  کر دی گئی۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ بشری بی بی کی جانب سے وکلاء عثمان ریاض گل اور خالد چوہدری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

 

اسٹیٹ کونسل ملک عبد الرحمٰن نے مزید وقت کی استدعا مانگ لی ۔اسٹیٹ کونسل  نے عدالت میں موقف اپنایا کہ اس پر کام ہورہا ہے مجھے مزید ہدایات لینے کے لیے وقت چاہیے۔

 

عدالت اسٹیٹ کونسل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک کے لئے ملتوی کردی۔

تبصرے بند ہیں.