کراچی : کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں گاڑی کے قریب خود کش حملہ ہوا ہے۔ گاڑی میں غیرملکی شہری سوار تھے۔ پولیس نےبروقت کارروائی کرکے حملہ ناکام بنادیا۔ خود کش حملہ آور سمیت 2 دہشگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق وین میں 5 غیر ملکی مہمان سوار تھے جو محفوظ ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔دھماکے کے وقت فائرنگ بھی کی گئی، مرنے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی کا کہنا ہے کہ شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں گاڑی پر خودکش حملہ ہوا ہے۔ قریب موجود ایک اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دوسرا دہشت گرد پولیس سے مقابلے میں مارا گیا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے پاس سے بیگ بھی ملا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بیگ میں دستی بم موجود ہیں، دھماکے کی زدمیں قریب موجود ایک موٹر سائیکل اورپک اپ آئی، گاڑی میں موجود تمام غیر ملکی مہمان محفوظ ہیں۔ جبکہ رینجرز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.