لندن: برطانیہ آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے نئے قواعد لاگو ہوگئے۔ ہنر مند اور فیملی ویزا پر برطانیہ آنے والوں کے لیے کم از کم تنخواہ کی شرط میں اضافہ کردیا گیا۔
اسکلڈ ورکرز کے برطانوی ویزا کے لیے تنخواہ کی حد 26,200 سے بڑھا کر 38,700 پاؤنڈ کردی گئی۔
کم از کم تنخواہ کی حد ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر اور ٹیچرز وغیرہ پر لاگو نہیں ہوگی۔سوشل کیئر کے شعبے میں کام کرنے والے افراد اب زیر کفالت افراد کو برطانیہ نہیں لاسکیں گے۔
فیملی ویزا کے لیے کم از کم تنخواہ کی حد بھی 18,600 سے بڑھا کر 29,000 پاؤنڈ کردی گئی۔فیملی ویزا کے لیے کم از کم تنخواہ کی حد کو 2025 تک پہلے 34,500 اور پھر 38,700 پاؤنڈ کردیا جائے گا۔ فیملی ویزا پر مقیم افراد پر ویزا کی تجدید کے وقت نئے قواعد کا اطلاق نہیں ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.