مہنگائی کی ستائی عوام کو بجلی کا جھٹکا،نیپرا نے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

118

اسلام آباد:نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اور یہ اضافہ فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

صارفین کو اپریل کے بجلی بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.