وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ہر ضلع میں کم آمدن والے افراد کیلئے 3 ہزار گھر بنانے کا حکم

115

 

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے پنجاب  میں  ایک لاکھ گھروں کی تعمیر  کیلئے جامع پلان طلب کرلیا۔پنجاب کے ہر ضلع میں کم آمدن لوگوں کے لئے 3ہزارسے زائد گھر بنائے جائیں گے۔

 

وزیر اعلیٰ کی  زیر صدارت  پنجاب میں ”اپنی چھت،اپنا گھر“ پراجیکٹ  سے متعلق خصوصی اجلاس  ہوا۔ وزیراعلی مریم نواز  نے 6ہفتے میں ماڈل گھر تیار کرنے کی ہدایت کر دی ۔ ڈاؤن پے منٹ اور ماہانہ قسط  بھی کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کم آمدن والے بے گھر افراد کو بنے بنائے گھر دیئے جائیں گے۔ غریب کیلئے چھت مہیا کرنا ہمار امنشور ہے،وعدہ ضرور پورا کریں گے۔بنے بنائے گھروں کی تعمیر میں تعمیراتی معیار اورپائیدار ی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ کم آمدنی والوں لوگوں کے لئے گھر شہروں کے قریب ہوں تاکہ آمدورفت میں آسانی ہو گی۔

 

سابق سینیٹر پرویز رشید،ارکان اسمبلی عظمی بخاری، چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری ہاؤسنگ،سیکرٹری فنانس،کمشنر لاہوراوردیگر حکام بھی موجود تھے۔

تبصرے بند ہیں.