ن لیگ کے ساتھ اتحاد کی بنیادی شرط ،پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو کیلئے وزارت عظمیٰ کا بڑا مطالبہ کر دیا

59

اسلام آباد: حکومت سازی کے لیے  ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ایک بیٹھک گذشتہ روز ہوچکی ہے اور آج دوسری اہم بیٹھک ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ہوگی۔

گذشتہ روز  ہونے والی بیٹھک  میں ذرائع کے مطابق   پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے ساتھ  اتحا د کی بنیادی شرط   یہ رکھی ہےکہ وزارت عظمی بلاول بھٹو کو دی جائے۔

گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی قیادت کا اجلاس شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا ، جس میں وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے اپنی پارٹی کے ارکان کو بتایا کہ آصف زرداری نے بات کا آغاز ہی بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے اور مرکزی وزارتی پورٹ فولیوز دینے کے مطالبے سے کیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے مزید بتایا کہ اس کے بدلے میں آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کو پنجاب میں حکومت سازی کے لیے حمایت کی پیشکش کی۔

تبصرے بند ہیں.