این اے 130،نواز شریف کی کامیابی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

81

 

لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130لاہور سےنواز شریف کی کامیابی کے انتخابی نتائج کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔

 

لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی کامیابی کیخلاف درخواست آزاد امیدواریاسمین راشد کی جانب سے دائر کی گئی۔

 

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ہمارے پاس فارم 45 کے نتائج موجود ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ہار چکے ہیں، ریٹرنگ افسر نے مبینہ طور پر نواز شریف کو فاتح قرار دیا۔

 

درخواست میں کہا گیا کہ نواز شریف نے  فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا، عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے۔

آزاد امیدوار کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے فارم 47 کا نتیجہ کالعدم قرار دے کر  الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

 

درخواست میں ریٹرنگ افسر، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

 

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے قائدنواز شریف نے حلقہ این اے 130 سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق  17930 ووٹ لے کر پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ  آزاد امیدوار یاسمین راشد کو شکست دے دی۔

تبصرے بند ہیں.