گوادر : بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر سمیت مکران ڈویژن سے پہلی بار حق دو تحریک بھی عام انتخابات میں حصہ لے رہی ہے ۔حق دو تحریک کے 9امیدوار قومی اور بلوچستان اسمبلی کی نشستوں پر میدان میں ہیں۔
نیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق گوادر اور کیچ میں بڑی بڑی ریلیوں کے بعد حق دو تحریک انتخابی میدان میں بھی آ گئی۔ حق دو تحریک کے مجموعی طورپر 9امیدوار میدان میں ہیں ۔
تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان قومی اسمبلی کی نشست این اے 258 اوربلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی24سے امیدوار ہیں جبکہ تحریک کے روح رواں حسین واڈیلہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 259 سے میدان میں ہیں۔
تحریک کے حاجی محمد ناصربلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 25 ، مولانا نصیراحمدپی بی 26 اور حاجی محمد انور دشتی پی بی 27 سے امیدوار ہیں۔ حق دو تحریک کی جانب سے مقصود بلوچ پی بی 28،حاجی محمد انور پی بی 29 اور فرہاد بلوچ پی بی30سے امیدوار ہیں۔
تبصرے بند ہیں.