ملتان کی سیاست کے کئی بڑے ناموں نے پارٹی بدل لی

101

ملتان : الیکشن 2024 میں ملتان کے کئی بڑے نام دیرینہ ساتھیوں کو چھوڑ کر نئی سیاسی جماعتوں میں شامل ہوگئے ہیں۔

 

نیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق 2024 کا الیکشن کئی سیاسی جماعتوں پر بھاری رہا۔  سالہا سال سے ساتھ نبھانے والے کئی سیاست دان ساتھ چھوڑ کر نئی جماعتوں میں شامل ہوگئے۔

سینئرسیاستدان جاوید ہاشمی مسلم لیگ ن کی طرف سے حمایت نہ ملنے پر الیکشن سے ہی دستبردار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ سینیٹر رانا محمودالحسن ٹکٹ نہ ملنے پر مسلم لیگ ن سے ناراض ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی کی کشتی میں سوار ہوئے۔ رانا محمودالحسن اب این اے 150 سے تیر کے نشان سے الیکشن لڑیں گے۔

تحریک انصاف کے احمد حسین ڈیہڑ اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے اس بار شیر کا نشان چنا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ سیاستدان پارٹیاں بدلتے رہتے ہیں، کبھی کوئی کسی پارٹی میں اور پھر کبھی کسی اور پارٹی میں۔

تحریک انصاف کے دو سابق ایم پی ایز واصف مظہر راں پیپلز پارٹی  اور پی پی 215 کے دو مرتبہ ایم پی ارے رہنے والے  ظہیر الدین علیزئی نے استحکام پاکستان پارٹی سے ہاتھ ملالیا۔

پارٹی بدلنے والے سیاستدانوں کو عوام کی سپورٹ کس حد تک حاصل ہوگی اسکا فیصلہ 8 فروری کو ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.