مالی بحران کا سامنا، سرکاری یونیورسٹیوں کا پہلی بار ایک سیشن میں دوبار داخلے کھولنے کا فیصلہ

75

 

لاہور:  شدید ترین مالی بحران کا شکار ہونے کے باعث پنجاب کی بیشتر سرکاری یونیورسٹیوں نے  تاریخ میں پہلی بار ایک سیشن میں دوبار داخلے کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔

 

ذرائع کے مطابق  ستمبر میں ہونے والے داخلوں سے یونیورسٹیوں میں موجود سیٹیں پر نہ ہوسکیں جس کے بعد  تقریباً تمام یونیورسٹیوں نے فروری میں داخلے دوبارہ شروع کرنے کے لئے متعلقہ اتھارٹیز سے اجازت لینے کے لئے رابطہ کر لیا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیشن کے آغاز میں ماضی کی نسبت 35 فیصد داخلے کم ہوئےجس  کی وجہ سے یونیورسٹیوں کو فیسوں کی مد میں فنڈز کی کمی کا سامناہے۔فنڈز بڑھانے کے لئے یونیورسٹیاں فروری میں دوبارہ داخلے کھولیں گی۔

 

واضح رہے کہ حکومت پہلے ہی یونیورسٹیوں کو اپنے اخراجات خود برداشت کرنے کا کہہ چکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.