پیرس :فرانس، جرمنی، بیلجیم اور یورپ کے دیگر ملکوں میں برڈ فلو پھیلنے کے باعث لاکھوں مرغیوں کو تلف کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین کے ملک بیلجیم کے شمال مغربی حصے میں ایک پولٹری فارم پر انتہائی متعدی برڈ فلو پھیلنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
یہ وبا بیلجیم میں فرانس کی سرحد پر قائم شہر ڈکس مائیڈ میں پھیلی جس سے 95 پرندے ہلاک ہو گئے۔ ماہرین نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے فارم پر موجود 20؍ ہزار 100؍ مرغیوں کو تلف کر دیا۔اس سے پہلے فرانس میں بھی مرغیوں کے ایک فارم میں برڈ فلو کی تشخیص ہوئی تھی جس کے باعث مرغیوں کو تلف کردیا گیا تھا۔
گزشتہ ہفتے جرمنی کے شہر برانڈنبرگ کے ایک فارم پر بھی خطرناک وائرس پھیلنے کی اطلاع کے بعد ماہرین صحت نے 11؍ ہزار 500؍ مرغیوں کو تلف کر دیا۔
تبصرے بند ہیں.