میجر ریٹائرڈ عادل راجہ لندن میں گرفتار: روزنامہ جنگ کا دعویٰ، لندن پولیس کی گرفتاری کی تردید

105

 

لندن : روزنامہ جنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے الزام پر میجر (ر) عادل راجہ کو لندن میں گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ جنگ اور دی نیوز کے لندن میں رپورٹر مرتضیٰ علی شاہ نے میٹروپولیٹن پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔

 

 

روزنامہ جنگ میں شائع خبر میں سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا  تھا  کہ عادل راجہ کو گزشتہ روز لندن پولیس نے انکوائری کیلئے بلایا تھا۔ برطانوی حکام نے میجر (ر) عادل راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

 

عادل راجہ کو پاک فوج کیخلاف عوام میں نفرت پھیلانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا،عائد الزامات کے مطابق وہ سوشل میڈیا پر پاکستانی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد شیئر کر رہے تھے۔

تبصرے بند ہیں.