اسلام آباد:عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےسابق شوہر خاور مانیکا نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں دوران عدت نکاح پرچیئر مین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف درخواست کردی۔
خاور مانیکا ناپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ بشریٰ بی بی سے 1989 میں نکاح ہوا، ہم دونوں خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے تھے۔2014 میں پی ٹی آئی دھرنے کے دوران ان کی سالی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے متعارف کروایا جو پیری مریدی کی آڑمیں ہمارے گھر داخل ہوئے اور میری عدم موجودگی میں بھی کئی بار ہمارے گھر آئے۔
خاور مانیکا نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ کچھ عرصہ بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے ازدواجی زندگی میں مداخلت کی، اس دوران زلفی بخاری بھی کئی مرتبہ چیئرمین پی ٹی آئی کےہمراہ میرے گھرآئے۔
سول جج قدرت اللہ نے خاورمانیکا کا بیان قلمبند کرتے ہوئے سماعت 28 نومبرتک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے دوران عدت نکاح کا کیس واپس لینے کی مدعی کی درخواست منظورکی تھی۔
تبصرے بند ہیں.